سڈنی( ویب ڈیسک) بلی کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب خود شیر کی جسامت بلی جتنی ہوا کرتی تھی۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے ماہرین نے کوئنزلینڈ کے علاقے سے ایک جانور کی ہڈیاں دریافت کی ہیں جو ایک بلی کے جسامت والے شیر کی ہیں۔ یہ فاسلز (رکاز) عالمی اہمیت کی ایک ارضیاتی سائٹ، ریور سلے سے دریافت ہوئے ہیں جہاں پہلے بھی چھوٹی جسامت کے شیر کی ہڈیاں ملتی رہی ہیں۔ تاہم مفصل تحقیق کے بعد اس رکاز کو چھوٹے شیر کی بالکل نئی قسم قرار دیا گیا ہے ۔ اور اسے مارسوپیئل لائن یا شیر کہا گیا ہے ۔اب تک کے آثار کے مطابق اس کی ہڈیاں بہت اچھی حالت میں ملی ہیں اور اس کی کھوپڑی ، جبڑے اور دانتوں کو دیکھ کر اسے ایک بالکل نئی قسم قرار دیا گیا ہے ۔ بلی کی جسامت والے شیر کی اس نئی قسم کو ماہرین نے Lekaneleo roskellyae کا نام دیا ہے ۔