لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور، حجرہ ، گگو منڈی ( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگاران ) حجرہ شاہ مقیم میں مرکزی روڈ پر ٹرالر نے بائیک سوار کو کچل کر جاں بحق کردیا، دوسرا بائیک سوار معجزانہ طور پر بچ گیا، مکئی کو سڑک پر پھیلا کر رکھنے سے حادثہ پیش آیا جس کیخلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور 3 گھنٹے سڑک بلاک رکھی، احتجاج کے دوران بھاری مالیت کی مکئی جلا دی گئی، پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج موخر کردیا گیا، اے سی نے 5 کاشتکاروں کو گرفتار کرلیا، اٹاری روڈ پر کاشتکار وں نے مکئی خشک کرنے کی غرض سے سڑک پر کئی روز سے پھیلارکھی تھی ، مکئی کوتھریش کرنے کے دوران ماحول آلودہ ہوگیا ، گردوغبارکی وجہ سے بائیک سوار لاہور کا حیدرعلی اور گاؤں بٹیاں کا عمران کو دکھائی دینے میں مشکل پیش آئی ، اس دوران مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نے انہیں کچل دیا، حیدر علی جاں بحق ہوگیا، عمران بچ گیا، اہل علاقہ نے نعش رکھ کر سڑک بلاک کردی اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا انتظامیہ نوٹس نہیں لیتی اور کاشتکار زرعی اجناس سڑک پر پھیلا دیتے ہیں۔ خانقاہ ڈوگراں میں انٹرچینج کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے ، نواحی گاؤں گراہوالا کا سابق وائس چیئرمین 70سالہ محمد اقبال جاں بحق ہو گیا، دوسری بائیک پر سوار نوجوان کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، لاہور میں مختلف ٹر یفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، فیکٹری ایر یا کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ صدیق جاں بحق ہوگیا، صدیق مصری شاہ کے علاقہ فاروق گنج کا تھا، علامہ اقبال ٹائون میں مون مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ نا معلوم شخص جاں بحق ہوگیا، گگومنڈی میں ڈرائیور کو نیند آنے پر ٹرالر الٹ گیا اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ٹرالر میانوالی سے عارفوالا جا رہا تھا، میانوالی کے ڈرائیور فخر الدین کو نیند آئی تو وہ سیمنٹ کی بوریوں کے اوپر سوگیا، کنڈکیٹر عمران ٹرالر چلانے لگا، اڈا کواٹر کے قریب اسے بھی نیند آگئی اور ٹرالر الٹ گیا، سیمنٹ کے نیچے آنے سے فخر الدین جاں بحق اور عمران شدید زخمی ہوگیا۔ قصور میں گنڈ ا سنگھ کے نوا ح بیٹو میں ٹر یکٹر ٹرا لر کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوا ر مو قع پر جا ں بحق ہوگیا، ڈ را ئیو ر فرا ر ہو گیا ، بائیک پر فیصل تا را گڑ ھ سے سو ڈی وا لا جا رہا تھا بیٹو کے نز دیک تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل کر مار دیا۔