لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی مشہور فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔شہر یار منور یاسین ایک اچھے میزبان تو ثابت ہو ہی چکے ہیں اور وہ اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔شہر یار منور یاسین اپنے پہلے ڈرامے میں پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ مایا علی کے ساتھ نظر آ ئیں گے۔