لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر کیمپ جیل سے گنگا رام ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں چیک اپ کے بعدانہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا ۔ جیل ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حنیف عباسی کے روٹین چیک اپ کے لئے تین روز قبل ہسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا ،محکمہ داخلہ سے اجازت ملنے پر انہیں گذشتہ روز گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حنیف عباسی کے سانس کا مسئلہ آ رہا تھا ،ان کے گردوں کا الٹرا ساونڈ بھی کرایا گیا۔