کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود ہیں شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔‘ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو۔۔دراصل یہ ویڈیو ٹک ٹاک ویڈیو ہے تاہم یہ تمام ہی سوشل میڈیا سائٹس پر زیرگردش ہے ۔