تہران (ویب ڈیسک) دنیا میں بے شمار ایسے خطروں کے کھلاڑی پائے جاتے ہیں جو اپنی مہارت کا لوہا منوانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ایران سے تعلق رکھنے والے 27سالہ علی رضا نامی اس خطروں کے کھلاڑی کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے تہران کی عمارتوں پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔کرتب بازکی ذرا سی غفلت اس کی موت کا سبب بن سکتی تھی۔ لیکن اس نے شاندار صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھا۔