دکی(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لورالائی نے پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کی ضمانت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑ نے ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔ ضمانت خارج ہونے پر ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی منتقل کردیا گیا ہے ۔ عدالت نے ضمانت کیس پر فیصلہ گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا تھا۔ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی اور انکے دیگر 15 ساتھیوں کیخلاف قبائلی رہنما سردار میر غوث کبزئی کو اغوا کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ پولیس تھانہ دکی میں محمد کزافی خان کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔جسکے بعد ایم پی اے سردار مسعود علی خان عبوری ضمانت پر تھے ۔ایم پی اے سرادر مسعود علی خان لونی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے ۔