لندن(ویب ڈیسک ) برطانوی چڑیا گھر میں لوگ ایک بندر کی بے رحمی دیکھ کر اس وقت خوفزدہ رہ گئے جب اس نے پرواز کرتے سمندری بگلے کو پکڑ لیا اور اسے بے رحمی سے لکڑی کے کھمبے پر پٹخ کر مارڈالا۔ برطانیہ کے چیس شائر میں واقع چیسٹر چڑیا گھر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے 32 سالہ ایڈمسن نے بتایا کہ اس عمل میں بندر کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں جس کے بعد اس نے کھمبے سے نیچے اتر کر پرندے کو نوچا اور اسے کھانے لگا۔ یہ ویڈیو جب ٹک ٹاک پر ڈالی گئی تو بہت تیزی سے وائرل ہوئی جسے اب تک 20 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔