کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) اس وقت کیلیفورنیا میں انتہائی مطلوب جانور کا درجہ ایک بھالو کو حاصل ہے جو کھانے پینے کی تلاش میں درجنوں گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے ۔ہینک دی ٹینک نامی ریچھ کا وزن 500 پونڈ ( 223) کلوگرام ہے اور یہ 25 گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کرچکا ہے ۔ خوف اور دہشت کے شکار لوگوں کو دیکھتے ہوئے اسے پکڑنے ورنہ مار دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔کیلیفورنیا کے علاقے سیکرامینٹو میں واقع ساتھ لیک ٹیہو کیز کے درجنوں گھروں میں گھس کر تباہی پھیلانے والا یہ ریچھ اب خوف کی علامت بن چکا ہے ۔