کراچی(سٹاف رپورٹر)سٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا سکیورٹی گارڈ محمد حسن لیاری کا رہائشی تھا جس کی ہمشیرہ بھی پیر کی صبح گھر پر طبعی طور پر انتقال کر گئی، دونوں بہن بھائیوں کو ایک ساتھ نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔