بوسٹن(ویب ڈیسک )چینی نژاد امریکی سائنسدانوں نے عمر رسیدہ افراد پر ایک طویل تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ دن میں غیر ضروری طور پر زیادہ دیر تک سوتے رہنا بھی ’الزائیمرز‘ کہلانے والی دماغی بیماری کی علامت ہوسکتا ہے ۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وہ بزرگ جو بظاہر صحت مند ہیں اور دن میں ایک گھنٹہ یا کچھ زیادہ دیر تک سوتے رہتے ہیں، ان میں چھ سال بعد الزائیمرز بیماری نمودار ہونے کا امکان، معمول کی نیند لینے والے بزرگوں کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔