ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جگسا پزل تیار کیا ہے۔اسے ’دنیا کے سب سے بڑے جگسا پزل‘ کا نام دیا گیا ہے جسے اب خریدا بھی جاسکتا ہے۔ اس میں دنیا کے اہم تاریخی اور سیاحتی مقامات کی تصاویر شامل ہیں جنہیں بہترین فوٹوگرافرز نے کھینچا ہے۔اس جگسا پزل کو مجموعی طور پر 27 تصاویر میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاج محل، اہرامِ مصر، دیوارِ چین، مجسمہ آزادی، لندن کا پل، استنبول کی مسجدیں بھی شامل ہیں،اس طرح مجموعی طور پر یہ 27 پزل یا تصاویر ہیں لیکن تمام تصاویر کو ایک ساتھ رکھا جائے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل بن جائے گا۔اس جگسا پزل کی قیمت 400 سے 600 ڈالر ہے جس میں شامل تصاویر کی بنیاد پر اس کی قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔