دبئی(ویب ڈیسک ) کورونا کی وجہ سے کئی ماہ تک تنہائی میں رہتے ہوئے مشہور مصور ساشا جیفری نے دنیا کی سب سے بڑی کینوس پینٹنگ تیار کرلی ہے ۔ انسانیت کا سفر نامی یہ شاہکار اب 62 ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی ہے جو 9 ارب 61 کروڑ روپے کے برابر ہے ۔باسکٹ بال کے چار کورٹس جتنی اس پینٹنگ کا مجموعی رقبہ 17000 مربع فٹ ہے ۔ اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس پینٹنگ کو 70 حصوں میں توڑا گیا ہے۔