لندن( ویب ڈیسک) لندن میں رہنے والے بین کوراشوک خود کو ’’اسٹرنگ آرٹسٹ‘‘ یعنی دھاگے سے تصویریں بنانے والا مصور کہتے ہیں۔ یہ ہنر انہوں نے کہیں سے نہیں سیکھا لیکن پھر بھی اس کام میں ان کی مہارت حیرت انگیز ہے ۔اب تک وہ کئی مشہور شخصیات، مناظر اور جانوروں تک کی تصویروں کو دھاگے اور باریک کیلوں کی مدد سے کینوس پر اتار چکے ہیں ۔انہوں نے اپنی ایک ویب سائٹ ’’اسٹرنگومیٹری ‘‘ بھی بنائی ہوئی ہے جہاں وہ اپنی مصوری کے شاہکار 900 پاؤنڈ سے 4000 پاؤنڈ تک میں فروخت کرتے ہیں۔