واشنگٹن( ویب ڈیسک) دنیا میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ نے باقاعدہ پرواز اُڑانے کے لیے لائسنس حاصل کرلیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روبوٹ اپنی پہلی پرواز امریکی ریاست یوٹاہ میں 9 اگست کو مکمل کر چکا ہے ، یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں بلکہ عین انسان کی طرح باقاعدہ روبوٹ ہے جس کے لیے پائلٹ کی سیٹ نکالی گئی ہے اور اس روبوٹ کو وہاں نصب کیا گیا ہے ۔اس آٹو پائلٹ روبوٹ کا پورا نام ’’روبو پائلٹ‘ ‘ہے جو باقاعدہ اپنی مصنوعی ٹانگوں سے ہوائی جہاز کا پیڈل دباتا ہے اور ہاتھوں سے اس کی اسٹک قابو کرتا ہے ۔ روبوٹ طیارے کو ٹیک آف کراتا ہے۔