لاہور (نامہ نگار ) ریلوے سپروائزر ایسوسی ایشن لاہور شیڈز کے سپروائزروں نے ڈیزل شیڈ لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاج کیا، مظارہرین نے ہاتھوں میں کالی پیٹاں باندھ کر اور نعرہ بازی کر کے اپنے احتجاج ریکاڈ کرایااور مطالبہ کیا کہ سنیارٹی کے حساب سے باری آنے پر پرومویشن میں سکیل اضافہ پر کوئی پابندی قبول نہی، انتظامیہ نے جو فیصلہ کیا ہے اگر واپسی نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائر کار پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا،متحدہ ریل مزدور اتحاد ریلوے لیبر یونین نے سپروائز ایسوسی ایشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر سپروائز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو متحدہ ریل مزدور اتحاد ریلوے لیبر یونین پورے پاکستان میں سخت ایکشن کریں گی۔