بیجنگ(ویب ڈیسک) سبز چائے کے بہت سارے فوائد سے آپ واقف ہوں گے لیکن اب خبر یہ ہے کہ سبز چائے مجموعی طور پر عمر بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔چینی اکیڈمی برائے طبی سائنس نے اس بات کی کھوج کے لیے ایک طویل مطالعہ کیا ہے ۔ اس کے لیے انہوں نے ایک لاکھ ایسے لوگوں کا جائزہ لیا جنہیں امراضِ قلب، فالج اور کینسر جیسے امراض لاحق نہیں تھے ۔تحقیق میں شریک افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں سے ایک گروہ نے ہفتے میں تین یا اس سے زائد مرتبہ سبز چائے پینے کا معمول بتایا جبکہ کبھی کبھار سبز چائے پینے والوں نے کہا کہ وہ ہفتے میں تین کپ سے کم چائے پیتے ہیں۔