فلوریڈا (ویب ڈیسک ) شمالی بحرالکاہل میں پائی جانے والی ایک مچھلی کے بارے میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اس کے منہ میں 555 باریک دانت ہوتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ روزانہ اس کے 20 دانت جھڑ جاتے ہیں مگر ان کی جگہ نئے دانت بھی فوراً ہی نکل آتے ہیں۔اس مچھلی کو ’’پیسفک لنگ کوڈ‘‘ یا مختصراً صرف ’’لنگ کوڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ’’لنگ کوڈ‘‘ کا شمار درمیانی جسامت والی مچھلیوں میں ہوتا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ماہرین نے اس مچھلی کے دانتوں کی باقاعدہ گنتی کی ہے۔