نئی دہلی( نیٹ نیوز) جب بھی موسم کروٹ لیتا ہے تو انسانوں پر پڑنے والے اثرات اس کے رہن سہن سے واضح نظر آنے لگتا ہے ۔ تاہم یہی موسم کس طرح جانوروں پر اثر کر رہا ہے ، اس کی ایک جھلک بلونگڑے اور پلے کی ایک ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے ۔ دونوں جانور شدید سردی کے اس موسم میں ایک چولہے کے سامنے اس طرح بیٹھے ہیں جیسا کہ وہ اپنے پیروں پر گرمائش لے رہے ہوں تاہم برابر میں بیٹھے ان جانوروں کو جس نے دیکھا اس کو پیار آگیا اور اس پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔