نیویارک(ویب ڈیسک )وہ دن دور نہیں جب سرجن جراحی کے دوران اہم بافتوں (ٹشوز) اور اعضا کی ازخود تصاویر لے سکیں گے ۔ اس اہم بائیو سینسر کی ایجاد کا سرا پوردوا یونیورسٹی کے سر ہے جنہوں نے اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا ہے ۔پوردا یونیورسٹی کے پروفیسر چی ہوان لی اور ان کے ساتھیوں نے یہ بائیو سینسر بنایا ہے جو تصاویر لے کر انہیں جمع کرتا رہتا ہے ۔ اس سے ایک جانب تو پورے آپریشن کے عمل کی ریکارڈنگ ہوجاتی ہے جو بعد ازاں طلبا و طالبات کے لیے رہنما ہوسکتی ہے تو دوسری جانب اس سے طبی اغلاط کی نشاندہی بھی کی جاسکتی ہے ۔