لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب کے سرکاری سکولوں کی حالت زار اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے خصوسی ہدایات جاری کر دیں گئیں ۔ سکولوں کے سرپرائز دورے کیے جائیں اور رپورٹس وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائی جائیں ۔ محکمہ سکول ایجو کیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری سکولوں کی حالت زار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سرپرائز دورے کیے جا ئیں۔ محکمہ سکول کی بیوروکریسی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران بھی سکولوں کا دورہ کریں۔ ورے کے دوران سکولوں کے صفائی اور دیگر نوعیت کے انتظامات کا جائزہ لیا جا ئے ۔