ریاض( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں قِیدیّہ کے مقام پر دنیا کے سب سے بڑے اور سعودی عرب کے پہلے امیوزمنٹ تھیم پارک میں دنیا کی سب سے طویل، اونچی اور 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ترین رولر کوسٹر نصب کی جائیگی جس کو ’فالکن فلائیٹ رائیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ سعودی عرب کا پہلا تھیم پارک دارالحکومت ریاض سے 40 کلو میٹر کی دوری پر قِیدیّہ میں 80 ایکٹر رقبے پر بنایا جارہا ہے جس میں 6 تھیم پارک ہوں گے ۔یہ پارک 2023 میں کھولا جائے گا ۔