ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب سے ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک ماں اپنے بیٹوں کے ساتھ ڈانس کر رہی ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے سے تعلق رکھنے والے بیٹوں کی اپنی ماں کے ساتھ جنوب کا معروف روایتی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہی چند گھنٹوں کے اندر ویڈیو کے ویوز سات لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ کسی نے بیٹوں کو ماں کی دل جوئی پر شاباشی دی ہے تو کسی نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹوں نے محض ویوز اور لائکس کمانے کے لیے اپنی ماں کا سہارا لیا ہے ۔