میسا چوسٹس( ویب ڈیسک) برفیلے پانی سے نہانے ، برتن دھونے کا صابن پینے اور لات مارکر بوتل کا ڈھکنا کھولنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر تاریخ کا سب سے خوفناک چیلنج جاری ہے جسے ’ ’سکل بریکر چیلنج‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس میں دودوست تیسرے کو درمیان میں کھڑا کرکے اسے دونوں پیروں پر اچھلنے کا کہتے ہیں۔ جیسے ہی درمیان میں موجود شخص ہوا میں بلند ہوتا ہے ۔ دائیں اوربائیں کھڑے دوست اس کی پنڈلی پر لات مار کے اسے گرانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وہ کمر کے بل جاگرتا ہے ۔ اس عمل میں اب تک ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اوردماغ پر گہری چوٹیں لگنے سے لوگ ہسپتال پہنچے ہیں۔ لیکن لوگوں کی اکثریت اس خطرناک عمل کو مقبول بنارہی ہے ۔سکل بریکر چیلنج کا چرچا ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پرجاری ہے اور نوعمر لڑکے لڑکیاں اسے کھیل کر خوش ہورہے ہیں ۔ اس ہفتے امریکہ میں ایک بچہ یہ چیلنج کرتے ہوئے اپنے ہاتھ کی ہڈی تڑوابیٹھا ہے ۔