دانش احمد انصاری

شکاگو میں قائم ایک ٹیکنالوجی نے انتہائی شاندار ٹیکنالوجی کی ایجاد کی ہے، جس کا نام ’سولر پیپر‘ ہے۔ یہ دراصل ایک سولر چارجر ہے، جو جسمامت میں اِس قدر پتلا ہے کہ اگر اِسے آپ اپنی نوٹ بک میں رکھنا چاہیں، تو بآسانی رکھ سکتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ چارجر ایک گھنٹے میں 3000mAh بیٹری رکھنے والا سمارٹ فون چارج کر سکتا ہے۔ سولر پیپر، نامی اِس چارجر کو ایسے لچکدار مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے، جس سے اِس کے 160 ڈگری تک مڑ جانے سے کے باوجود ٹوٹنے جانے کا کوئی امکان نہیں۔ کمپنی نے یہ چارجر خصوصی طور پر کالج اور یونیورسٹی جانے والے اُن طلبہ کے لیے ڈیزائن کیا ہے، جنہیں اپنی مختلف اسائمنٹس کو مکمل کرنے کے لیے ٹیبلٹس یا سمارٹ فونز کی ضرورت در پیش آتی ہے۔ سولر پیپر نامی اِس ڈیوائس کی ایک اہم خصلت جو اِسے دیگر سولر چارجرز سے ممتاز بناتی ہے، جو ’آٹو میٹکلی ڈس ایبلڈ‘ (Automatically disabled) ٹیکنالوجی ہے، یعنی سمارٹ فون سو فیصد چارج ہو جانے صورت میں یہ خودبخود چارجنگ کرنا بند کر دیتا ہے، جس سے بیٹری کو نقصان نہیں پہنچتا۔ اِس سولر چارجر میں ایک عدد چھوٹی ڈیجیٹل سکرین بھی نصب کی گئی ہے، جو ایک عام کیلکولیٹر کی سکرین سے مطابقت رکھتی ہے، جس پر سمارٹ فون کی چارج ہونے کی شرح دکھائی جاتی ہے۔ چونکہ یہ چارجر جدید دور کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے، اِس وجہ سے اِسے نہ صرف واٹر پروف بنایا گیا ہے، بلکہ چارجنگ کی طاقت کو بڑھانے کے لیے مقناطیس بھی نصب کیا گیا ہے، یعنی آپ جتنی چاہیں سولر شیٹس اِس کے ساتھ لگائیں اور چارجنگ کی طاقت کو جتنا چاہیں بڑھا دیں۔