بیجنگ(ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے سمندر کی انتہائی گہرائی میں تحقیق کیلئے ایسا خودکار روبوٹ تیار کرلیا ہے جو بہت نرم ہونے کے علاوہ آزادانہ انداز میں تیر بھی سکتا ہے۔حالیہ تجربات کے دوران اس روبوٹ کو سمندر کے سب سے گہرے مقام ’’ماریانا ٹرینچ‘‘ میں تیرا کر آزمایا گیا ہے۔ یہ مقام 10,900 میٹر (تقریباً 11 ہزار میٹر) گہرائی میں واقع ہے۔ قبل ازیں ابتدائی تجربات میں اسے بحیرہ جنوبی چین کی 3,224 میٹر گہرائی میں کامیابی سے تیرایا گیا تھا۔ یہاں تک کہ ماریانا ٹرینچ کی گہرائی میں یہ زمینی سطح پر ہوا کے دباؤ سے 1,071 گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔ یہ ’’نرم روبوٹ‘‘ اس لیے بھی ہے کیونکہ اس کے تمام برقی آلات، جن کا تعلق حرکت اور رہنمائی کے نظاموں سے ہے، نرم سلیکون خول میں بند کیے گئے ہیں جو ماریانا ٹرینچ جیسی غیرمعمولی گہرائی میں بھی دباؤ آرام سے برداشت کرسکتا ہے۔