کراچی(ایس ایم امین)سندھ میں جنگلات کی اربوں روپے مالیت کی ایک لاکھ 45ہزارایکڑسے زائداراضی کاقبضہ چھڑانے کیلئے وفاقی حکومت نے مداخلت کافیصلہ کرلیا،عدالتی حکم پرحکومت سندھ کی جانب سے قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی میں ناکامی کے بعد وفاقی حکومت نے قابضین کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی،سندھ کے تمام اضلاع میں جنگلات کی زمینوں کا سروے کرکے مقبوضہ اراضی کا تعین کرنے کے لیے وفاقی ادار ے سروے آف پاکستان کواہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ سندھ میں محکمہ جنگلات کی اربوں روپے مالیت کی ایک لاکھ 45 ہزارایکڑسے زائد اراضی قابضین سے واگزارکرانے کے لیے وفاقی حکومت نے میدان میں اترنے کافیصلہ کیا ہے ،معتمد ترین حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے تمام اضلاع میں جنگلات کی قبضہ کی گئی،زمینوں کے علاوہ لیز پردی گئی اراضی کا ازسرنو سروے کرانے کے لیے وفاقی ادار ے سروے آف پاکستان کواہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔