لاہور (کلچرل رپورٹر )اداکار شان شاہدنے کہا ہے کہ عمران خان نے ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے بہتر پالیسی متعارف کرائی ۔اس سے ملازمت کے مواقع ملیں گے اور معیشت ترقی کرے گی، گزارش ہے کہ کلچر پالیسی کیلئے بھی کوئی اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تاکہ فلم ، آرٹ، ٹی وی اور میوزک کے ذریعے معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔