اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،آ ن لا ئن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے خلاف ابھی بھی بہت سے کارڈز ہیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ روایت کے تحت کل25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس میں پہلے وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہوگی، 30 مارچ سے یکم اپریل تک سپیکر جس دن چاہے گا، اس دن ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں اور تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پرامید ہیں، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے ، دعا ہے کہ اتحادی وزیراعظم کا ساتھ دیں۔