کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن نے سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چھوڑنے کی پیشکش کردی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے پی اے سی میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے ،سنیارٹی کی بنیاد پرمجھے شامل کیا گیا، اگر میرے ممبربننے پر کسی کو اختلاف ہے تو میں پی اے سی چھوڑنے کو تیارہوں۔ انہوں نے کہا اسد منیرنے مبینہ نیب کے دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی،یہ سنگین معاملہ ہے اسے احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں پی اے سی معاملے پراپوزیشن کے موقف کی حمایت کر دی اور کہا کہ اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دیکرسیاسی غلطی کی گئی ، پی اے سی چیئرمین اپوزیشن سے بنانا چاہئے تھا۔