ٹوکیو ( ویب ڈیسک)ایک جاپانی شیف نے 602 فٹ 9 انچ طویل دنیا کا سب سے بڑا ایگ نوڈل بنا کر524فٹ کے ایگ نوڈل کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ہیروشی کوروڈا نے بتایا کہ انہوں نے نوڈل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے سرسوں کے تیل میں بنایا ہے ۔ شیف نے ایگ نوڈل کو تقریباً آدھے گھنٹے تک پکایا ہے ۔ اس کے بعد اُن کے معاونین نے برف کے استعمال سے ٹھنڈا کیا۔ اس کے بعد نوڈل کو باہر نکال کر اس کی پیمائش کی ۔ہیروشی نے بتایا کہ اکثر لوگ اُن سے پوچھتے ہیں نوڈلز کتنے بڑے اور پتلے ہوسکتے ہیں۔ اسی سوال کا جواب معلوم کرنے کے لیے انہوں نے اتنا لمبا نوڈل بنانے کا سوچا تھا۔ہیروشی کو پھر معلوم ہوا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس طرح کے ریکارڈ کا اندراج موجود ہے ۔ ہیروشی نے پھر گینیز ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے اور اپنے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہیروشی کے ایگ نوڈل نے سابقہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ۔ 602 فٹ 9 انچ کا یہ نوڈل یادگار واشنگٹن کی اونچائی سے بھی زیادہ بڑا ہے ۔