راجستھان(ویب ڈیسک) بھارت ریاست راجستھان کے ایک چھوٹے سے گائوں بختن والا میں شمشان گھاٹ میں آخری رسوات کے دوران مردہ جاگ اُٹھا، 95 سالہ بدھ رام کو گزشتہ روز دوپہرکے وقت سینے میں درد اٹھا جسکے کچھ دیر بعد وہ بیہوش ہوگیا۔ جس پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا، خاندان کے افراد آخری غسل کے لیے اسے شمشان گھاٹ لے گئے جیسے ہی اس پر ٹھنڈا پانی ڈالا گیا تو مردہ اُٹھ کر گیا، اس کے بعد بدھ رام کھڑا ہوگیا اور لوگوں سے بات بھی کرنے لگا۔ یہ منظر دیکھ کر تمام لوگ ششدر رہ گئے انہیں زندہ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔