لاہور ( شوبز ڈیسک) شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی 71 ویں سالگرہ منائی گئی ، چاہنے والوں نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا اور اسی بنا پر ان کو خود بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔نصرت فتح علی خان نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا رنگ دیا، انہوں نے اس کو جدید میوزک کے منفرد انداز میں کچھ اس طرح پیش کیا کہ ان کے گانے ہر عمر کے لوگوں میں مقبول ہوگئے ، اس کے بعد انہوں نے صوفی گلوکاری کو بھی نئے انداز سے بنا کر پیش کیا جس کے باعث ان کے گائے کلام نہ صرف پاکستان میں بلکہ امریکہ اور یورپ جیسے ممالک میں بھی سنے گئے ۔انہوں نے کئی بین الاقوامی فلموں میں میوزک بھی دیا، 1995 میں ہالی ووڈ کی فلم ڈیڈ مین واکنگ میں ان کا ساونڈ ٹریک شامل تھا۔