لاہور(نمائندہ خصوصی سے )محکمہ اوقاف پنجاب کو سالانہ عرس حضرت مادھو لعل حسین ؒ سے 10لاکھ3ہزار 95روپے کی آمدن ہوئی ۔ دو سال کے طویل وقفے کے بعد 26سے 28 مارچ تک جاری رہنے والی تین روزہ تقریبات کے موقع پر ہونے والی آمدن /کشادگی کیش بکسز کیلئے محمد طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اول کی سربراہی میں ایک ٹیم نے دربار پر رکھے گئے کیش بکسز کی کشادگی کرائی ۔ اس موقع پر منیجر سرکل پانچ رانا احسان الحق بھی موجود تھے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آخری بار 2019میں حضرت مادھو لعل حسین ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات ہوئی تھیں۔ دو سال قبل 2019میں محکمہ اوقاف کو سالانہ عرس تقریبات سے 11لاکھ35ہزار روپے آمدن ہوئی تھی ۔ جو رواں برس ہونے والی آمدن سے 1لاکھ31ہزار 905روپے کم ہے ۔