لاہور(نامہ نگار) فنی خرابی اور طیاروں کی کمی کے باعث 13 پروازیں متاثر ہوئی ہیں جن میں 10منسوخ اور 3 تاخیرکا شکارہوئیں ،بتایا گیا ہے کہ چائنہ ائر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018اور آنے والی پرواز 6017منسوخ ہوئی ہے اسی طرح چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور انے والی پرواز 6037منسوخ،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271منسوخ،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور انے والی پرواز 584منسوخ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305منسوخ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 316منسوخ ہوئی ہے ۔کویت سے آنے والی پرواز 501بیس منٹ تاخیر سے پہنچی ، اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242بیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔