فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) جدہ فرار ہو نے کے دوران لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ہو نے والے 7 سالہ فضانور کے قاتل سے فیصل آ باد میں تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔پولیس ذرا ئع کے مطابق گرفتاری کے بعد لاہور سے فیصل آ باد منتقل کئے جا نے والے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ لیتے ہو ئے اس کے نمونہ جات کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بھجوا دیا گیا ، جہاں سے رپورٹ جلد متوقع ہے ۔دریں اثنا کمسن بچی کو اغوا کے بعد قتل کر نے وا لا سفاک قاتل عادی مجرم نکلا، ملزم اس سے قبل2009 میں بھی اپنے ساتھی ملزم کے ہمراہ زیادتی کے مقدمہ میں عمر قید پا چکا ہے اور را ضی نامہ ہو نے پر اس کو بریت ملی تھی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عبدالرزاق نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک لڑکی کو 16 جون 2009 میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس میں دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا ہو ئی تھی۔دریں اثنا سفاک شخص کی درندگی کا شکار بننے والی ننھی فضا کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مظفر کالونی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر لواحقین نے گرفتار ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ دہرایا ،فضا کے والد کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو سر عام پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے ۔