لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین اور یاسر حسین نے اپنی خاص پینٹنگ کے بارے میں بتادیا جو انہیں معروف و سینئر مصنف و مزاح نگار انور مقصود نے شادی پر تحفے میں دی تھی اقرا عزیز حسین نے سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی دیوار پر لگی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں اقرا پیلے رنگ کا لباس پہنے اپنے ہاتھ سے دیوار پر لگی پینٹنگ کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ اْس پینٹنگ میں ایک لڑکی پھولوں کے گلدستے کی طرف دیکھتی نظر آرہی ہے ، اْس پینٹنگ میں بہت سارے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ پینٹنگ میرے اور میرے شوہر کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ انور مقصود صاحب نے یہ ہمیں ہماری شادی پر تحفے میں دی تھی۔‘