لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٹائون شپ میں خریدا گیا قربانی کا جانور خریداری کے پانچ منٹ بعد چوری کر لیا گیا، چوری ہونے والا جانور ٹائون شپ کے رہائشی بشارت نے 77 ہزار روپے میں خریدا تھا، جسے بشارت نے اپنے گھر کے باہر باندھا لیکن 5 منٹ بعد ہی چوری کر لیا گیا، تھانہ ٹائون شپ نے چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔