ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آسٹریلیامیں بھی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کردیا جس کے بعد لوگ جہاں گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں وہیں اس لاک ڈاؤن نے کینگروز کو موجیں کرادی ہیں۔ایڈیلیڈ میں لاک ڈاؤن کے باعث عوام جہاں گھروں بند ہے وہیں کینگرونے موقع سے فائدہ اٹھایا اور سڑکوں پر نکل یا اور خوب اْچھل کود کی۔آزادی سے گھومتے کینگرو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔