لندن (ویب ڈیسک) برطانوی دارالحکومت کے عالمی ہوائی اڈے پر ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والا نابینا شخص احتجاجاً طیارے کی چھت پر چڑھ گیا تاکہ پرواز معطل کرسکے ۔ لندن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود مسافر اور ذمہ دان اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے پرواز کے لیے تیار طیارے کی چھت پر ایک شخص کو چڑھے دیکھا تاہم اس وقت کسی کو معلوم نہ تھا کہ چھت پر سوار کون ہے ۔ اس کے کیا مقاصد ہیں ، وہ چھت پر کیسے پہنچا اور سب سے بڑھ کر وہ سکیورٹی اہلکاروں اور انتطامیہ کی نظروں سے اوجھل کس طرح رہا؟ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کے بین الااقوامی ہوائی اڈے کی انتطامیہ کو جوں ہی ایمسٹرڈم جانے والی پرواز کی چھت پر کسی شخص کے چڑھنے کی خبر ہویہ تو انہوں نے فوری طور پر برٹش ایئرویز کے طیارے کے اوپر سے اس شخص کو نیچے اتارا تو معلوم ہوا کہ وہ معروف پیرالمپک کھلاڑی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے والا کارکن جیمز براؤن ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز نے طیارے تک پہنچنے کے لیے ایمسٹرڈم جانے والی پرواز کا عام مسافروں کی طرح ٹکٹ خریدا اور دیگر مسافروں سے پہلے قطار میں شامل طیارے تک پہنچے اور چھت پر چڑھ کر بیٹھ گئے ۔