بیجنگ(ویب ڈیسک)شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے ۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے نہ صرف اپنی محبوبہ کو دوران پرواز درجنوں مسافروں کے سامنے شادی کی پیشکش کرڈالی۔چین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی محبوبہ کو جوایک ایئرلائن میں سٹیورڈکے فرائض انجام دے رہی تھی اسے نہ صرف دوران پرواز آکر سرپرائز دیا بلکہ سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی جس پر اُس کی محبوبہ حیران رہ گئی اورپھر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔واضح رہے یہ ویڈیو منظر عام پر آنے والے ایئر لائن انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور مسافروں کی جانب سے توجہ ہٹانے پر ایئر لائن اسٹیورڈ کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے جبکہ ایئر لائن کے اس اقدام پر کئی سوال بھی اُٹھ گئے ہیں۔