لندن( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے کچھ صارفین اب مختصر ویڈیو پوسٹ کو آمدنی کا ذریعہ بناسکتے ہیں۔فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اب صارفین ایک منٹ کی مختصر ویڈیوز اور لائیو سٹریم کے ساتھ ساتھ اشتہارات کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایپ کریئٹرز فنڈ کے ممبران کے لیے اپلائی کرنے کے 30 دن کے دوران 10ہزارفالوئرز اور ویوز کا ہونا ضروری ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعے صارفین کو ہر 1000 ویوز پر 2 سے 4 سینٹ کی آمدنی ہوتی ہے ۔