کراچی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدروپارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اگرسب کچھ گورنرنے کرنا ہے تو مراد علی شاہ لکھ کردیں سندھ حکومت ناکام ہوچکی،ہم گورنرراج لگادیں گے ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹھٹھہ کے علاقوں ساکرو ، گاڑھو،بٹھورو کے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کے موقع پرکیا،انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع کے 350 سے زائد گوٹھ ڈوبے ہوئے ہیں،کئی دیہات کا راستہ منقطع ہے لیکن سندھ حکومت نے تاحال امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کیں،ہم سے جتنا ہوسکا امدادی سامان لے آئے ،اصل کام سندھ حکومت کوکرنا تھا جو بالکل غائب ہے ۔