لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدوحیدنے مرحوم پینشنرکی بیٹی کو پنشن نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پرڈی جی او بی آئی کو 12 اپریل کو طلب کرلیا ہے ،عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر ای او بی آئی کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ڈی جی کو طلب کیاہے ،دری اثناء لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس رسال حسن سید نے بچوں کو والد کی آمدنی سے زائد خرچہ کا مقرر کرنے سے متعلق فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائردرخواست پرسابق بیوی سمیت فریقین کو 13 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ، شفقت علی کی طرف سے افضال علی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ اقرا انور ،شفقت علی کی سابقہ بیوی ہے اور 2019 ئمیں اسی کے مطالبے پر طلاق دی ،فیملی عدالت نے طلاق کے معاملے پر فیصلہ کئے بغیر خرچ کی ڈگری جاری کر دی ،سابق بیوی کو 10ہزار روپے ماہانہ خرچہ کی ادائیگی کا حکم غیر قانونی ہے ،تین بچوں کو فی کس 12ہزار روپے خرچ ماہانہ ادائیگی کا حکم دیا گیا ، علاوہ زریں لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی کے جونیئر کلرک کی مستقلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پرایم ایس پی آئی سی کو 15 روز کی درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے ۔