لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے والدہ کی 70ویں سالگرہ پراپنی آواز پر مبنی ایک منٹ پچاس سکینڈ کا تصویری کلپ ٹوئٹ کیا ۔مریم نواز نے خاندان کے ساتھ مختلف ادوار کی اٹھائیس تصاویر پر مبنی ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا امی جب آپ نے آخری سانس لی ابو اور میں آپ کے ساتھ نہیں تھے ، جب آپ آخری سانس لے رہی تھیں ہم آپ کو الوداع نہ کہہ سکے ، اﷲ نے چاہا تو ہم ایک بار ایک دن پھر ملیں گے ۔ امی آپکو 70 ویں سالگرہ مبارک ہو، خدا سب کی ماں کو سلامت رکھے ۔