کراچی( ویب ڈیسک) انسانوں کی شکلوں کا آپس میں ملنا کوئی عجیب و غریب بات نہیں لیکن کچھ منچلے فوٹوگرافروں نے مشہور شخصیات کے چہروں کو جانوروں کے ساتھ کچھ اس طرح ملایا ہے کہ دونوں میں آپس کی شباہت کا احساس تو ہوتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ بے اختیار ہنسی بھی چھوٹ جاتی ہے ۔ان میں ڈسکو ڈانس کے بانی جون ٹریوولٹا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، فیس بُک کے خالق مارک زکربرگ اور رووان ایٹکنسن (مسٹر بینز) سمیت سیکڑوں مشہور شخصیات پر طبع آزمائی کی جاچکی ہے ۔