ٹوکیو(ویب ڈیسک) گزشتہ 70 برس سے خلا میں جانے والے راکٹ، ناکارہ سیٹلائٹ اور دیگرخلائی حادثات سے اتنا خلائی کاٹھ کباڑ جمع ہو چکا ہے کہ وہ زمین کے گرد مسلسل مدار میں خطرناک انداز میں گردش کررہا ہے اور اب اسے تلف کرنے کیلئے جاپان نے ایک سیٹلائٹ بنایا ہے جو 20 مارچ کو خلا میں بھیجا جائیگا۔ ایسٹروا سکیل کمپنی کے سیٹلائٹ کا نام ’ اینڈ آف لائف سروسز‘ رکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مدار میں گردش کرتا ہوا کوڑا کرکٹ نہ صرف مزید خلائی مشن کے لیے ایک رکاوٹ بن چکا ہے بلکہ اس کی زد میں آنے والا خلائی اسٹیشن بھی کسی حادثے کا شکار ہوسکتا ہے ۔