ویانا(ویب ڈیسک)وٹامن ڈی کے متعلق ایک اور خبر آئی ہے کہ اس کی کمی بالخصوص عمررسیدہ افراد کے پٹھوں کو کمزور کرسکتی ہے ۔ اسی لیے اب وٹامن ڈی کو انسانی جسم کے لیے زیادہ اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی سے سردی کا اثر سخت ہوجاتا ہے ، جلد کی رنگت اور دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔ اب یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ وٹامن ڈی کووڈ 19 سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ اس طرح سورج کی روشنی والا یہ وٹامن کئی طرح سے ہمارے لیے بہت ضروری ہے ۔