بیجنگ( نیٹ نیوز) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے جدید ترین گاڑی متعارف کرا دی جسے موبائل کی مدد سے کھولا اور چلایا جاسکے گا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی جانب سے اے آئی ٹی او ایف فائیو اسمارٹ کار متعارف کرائی گئی، جسے بالکل نئے انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ دنیا کی پہلی کار ہے جو ہائبرڈ ہے اور ہواوے کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ، ہارمنی او ایس استعمال کرتی ہے ۔ہواوے اسمارٹ گاڑی شعبے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یو چینگ ڈونگ نے بتایا کہ یہ دنیا میں متعارف ہونے والی پہلی ڈیجیٹل چابی والی گاڑی ہے ، جس میں بلیو ٹوتھ اور ایف ایف سی سپورٹ بھی دی گئی ہے ۔