لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہو رذکر اﷲ مجاہد ، نائب امراء شاہد اسلم ، ضیائالدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمدسمیت دیگر رہنماؤں نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی شہادت سے قوم ایک محب وطن مذہبی اور دینی و سیاسی قیادت سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا افسو سناک قتل حکومت اور ملکی سیکورٹی اداروں کی ناکامی اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔